مارٹ گپٹل کی ا نگلش کاوٴنٹی کے اگلے سیزن میں ڈربی شائر میں واپسی ہوگی

منگل 27 جنوری 2015 13:01

مارٹ گپٹل کی ا نگلش کاوٴنٹی کے اگلے سیزن میں ڈربی شائر میں واپسی ہوگی

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء )نیوزی لینڈ کے بیٹسمین مارٹ گپٹل انگلش کاؤنٹی کے اگلے سیزن میں ڈربی شائر میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ مارٹ گپٹل اگلے سیزن کی چمپیئنزشپ کے چھ ابتدائی میچوں اور تین ٹی 20 میچوں میں حصہ لیں گے۔ مارٹ گپٹل ے 2011اور2012 میں ڈربی شائرکی نمائندگی کی تھی۔ مارٹ گپٹل ے فرسٹ کلاس میں تین سنچریوں کی بدولت43.5 کی اوسط سے 1131ر نز بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

مارٹ گپٹل کاکہناتھاکہ میں ہمیشہ ڈربی شائر میں واپسی کاخواہشمندتھا، مجھے امیدہے کہ میں جلد ہی اپنی ٹیم کے لیے کھیل سکوں۔ ڈربی شائر کے پرفارمنس ڈائریکٹر گریم ویلچ کا کہنا ہے کہ مارٹ گپٹل میچ ونر کھلاڑی ہیں انہوں نے یہ ثابت کردیاہے اور کئی بار ڈربی شائر کے لیے بھی ایساہی کرچکے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ہمیں امیدہے کہ وہ نئے سیزن میں اچھا آغاز فراہم کریں گے۔