سنیل نرائن کی ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں طوفانی بولنگ

منگل 27 جنوری 2015 13:09

سنیل نرائن کی ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں طوفانی بولنگ

ٹرینڈاڈ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک سپر کپ کے فائنل میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو (ٹی اینڈ ٹی)نے سنیل نرائن کی جادوئی بولنگ کے بدولت گیانا کو135رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 200رنز بنائے جواب میں گیانا کی ٹیم سنیل نرائن کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورنظر آئی اورمحض 65رنز بناکر میدان بدر ہوگئی، ٹی اینڈ ٹی کے جیسن محمد نے شان دار117رنز بنائے ان کے علاقہ کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا،گیاناکے پرمائیل نے تین ،ونٹزاورکرینڈن نے دودو وکٹیں حاصل کیں، آسان ہدف کے تعاقب میں گیانا کو سنیل نرائن نے 9رنز دے کر6وکٹیں حاصل کرلی اور پوری ٹیم کو65رنز پر چلتاکردیا، براوو اور جیسن محمد نے دودووکٹیں حاصل کیں، بہترین کارکردگی پر جیسن محمد اور سنیل نرائن کو مشترکہ مین آف دی میچ قراردیاگیا۔