ثانیہ مرزاآسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں

منگل 27 جنوری 2015 13:09

ثانیہ مرزاآسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔آسٹریلین اوپن کی ٹاپ سیڈڈ مکسڈ ڈبلز ثانیہ مرزانے برازیل اسٹار برونو سوئریس کے ساتھ جوڑی میں میکسیکو کے سینتاگو گونزالیز اور امریکاکی ایبیگایل پر مشتمل جوڑی کو دوسرے مرحلے میں ایک گھنٹہ 33منٹ کے مقابلے کے بعد5-7،7-6اور 8-10سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے کا ایک اوراہم میچ آسٹریلیاکے کرس گوسیون اور سلواکیا کی ایندریجا کلیپاکی جوڑی سے آسٹریلوی جوڑی کیسے ڈیلاکوااور جان پیرز سے ہوگا ،ان میچ کی فاتح جوڑی ثانیہ مرزاکی جوڑی سے تیسرے مرحلے میں مدمقابل ہوگی۔