فیس بک کی بندش کی ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

منگل 27 جنوری 2015 13:21

فیس بک کی بندش کی ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) ایک گھنٹے کے لگ بھگ سوشل ویب سائیٹ ’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام‘ کی بندش کی وجہ سامنے آگئی ہے اور ایک گروپ نے دعویٰ کیاہے کہ اُنہوں نے ویب سائٹس کو ہیک کرلیاتھا۔ آن لائن چھپکلی گروپ (Lizard Squad) نے فیس بک اور انسٹاگرام پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم مارک زگربرگ کی فیس بک انتظامیہ نے بندش کی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زدمیں ہیں اور سرور متاثرہوسکتاہے جبکہ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ایپلی کیشنز کی بندش کی وجہ سے ڈیڑھ بلین صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اورفوری طورپر ٹوئیٹرپر #Facebookdownکا ٹیگ پھیلناشروع ہوگیا۔ ہیکرز نے دعویٰ کیاہے کہ ایئم ، ٹنڈراورمائی سپیس بھی متاثرہوئے ہیں ۔ برطانوی اخبار’میل آن لائن ‘ کے مطابق فیس بک کا ہیڈکوارٹر کیلیفورنیا میں واقع ہے اور یہ علاقہ طوفان سے متاثر نہیں ہوا۔ یادرہے کہ گذشتہ دنوں ملائیشین ایئرلائن کی ویب سائیٹ بھی ہیک ہوئی تھی جس کی ذمہ داری اِسی گروپ نے قبول کی تھی اور ہیک شدہ ویب سائیٹ پر اپنی فتح کا جشن منایاجبکہ سونی پلے سٹیشن پر حملے کا الزام بھی اِسی گروپ پر لگایاجاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :