اوچشریف ‘ تین اضلاع کے مختلف تھانوں میں درج سنگین مقدمات میں ملوث بد نام زمانہ جرائم پیشہ افراد نے غریب کاشتکار کا جینا محال کر دیا

منگل 27 جنوری 2015 13:26

اوچشریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) تین اضلاع کے مختلف تھانوں میں درج سنگین مقدمات میں ملوث بد نام زمانہ جرائم پیشہ افراد نے غریب کاشتکار کا جینا محال کر دیا ، گھر بار سمیت گھریلو سامان پر قبضہ کر لیا ، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس گرفتار نہیں کر رہی ، ملزمان زبردستی صلح کے لیے دباؤ ڈالنے لگے ، متاثرہ کاشتکار کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے بختیاری کے رہائشی محنت کش کاشتکار شاہد ولد امیر بخش قوم بگڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ سیلاب کے دوران اپنا گھر بار و گھریلو سامان چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے واپسی پر ملزمان حضور بخش ، مختیار ، عبدالستار ، ماجد اور اللہ بخش نے ان کا گھریلو سامان چوری کر کے مکان پر قبضہ کر لیا جنھوں نے معززین علاقہ کے سامنے اپنا جرم تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کرتے ہوئے شرط عائد کی کہ پہلے تھانہ اوچ شریف میں درج مقدمہ خارج کراؤ انکار پر الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود بدنام زمانہ ملزمان جن کے خلاف تین اضلاع بہاول پور ، رحیم یار خان ، اور مظفر گڑھ کے تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں کو گرفتار نہیں کر رہی متاثرہ کاشتکار نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :