گوشہٴ ادب کا مشاعرہ احمد فراز کے نام معنون

منگل 27 جنوری 2015 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ادبی تنطیم گوشہٴ ادب کے سیکرٹری ناصر عقیل کے مطابق گوشہ کا 2015ء کا پہلا غزل مشاعرہ 31جنوری(ہفتہ) کی شام ہاوس آف نالج میلوڈی مارکیٹ میں نامور شاعر محمد اظہارالحق کی صدارت میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

مہمانِ خصوصی انجم خلیق اور مہمان اعزاز رحمان حفیظ ہیں۔ یہ مشاعرہ اردو غزل کے مقبول شاعر احمد فراز کی پیدائش کی مناسبت سے انہی کے نام معنون کیا گیا ہے جس کا فیصلہ گوشہٴ ادب کے سنیئر رکن اقبال چشتی کی صدارت میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا۔