وزیر اطلاعات ، زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی کی ایک اور بڑی سیاسی کامیابی

منگل 27 جنوری 2015 13:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وزیر اطلاعات ، زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی کی ایک اور بڑی سیاسی کامیابی ،کھن بندوے بالا، کرولی سے بڑی برادریوں نے مسلم کانفرنس اور ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔سید اسحاق شاہ ہمدانی ،صادق قریشی ، نمبردار اکبر دین ، محمد صدیق شیخ، آفتاب احمد شیخ اور شیخ اورنگزیب نے اپنی برادریوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اور سید بازل علی نقوی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کردیا ۔

علاقے سے مسلم کانفرنس اور ن لیگ کا مکمل صفایا ہو گیا ۔اس موقع پر سید بازل علی نقوی نے کرولی تا محلہ شیخ نذیر کہ2کلومیٹر سڑک کی پختگی و کشادگی کا سنگ بنیادبھی رکھا ، کرولی پہنچنے پر وزیر اطلاعات کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ راشد نقوی ،اعجاز مغل، اسحاق نقوی ، راجہ شیراز ، شیخ نذیر ، چوہدری شوکت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

فضاء جئے بازل کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں یہ سب کامیابیاں اسی کی عطاہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مضبوطی میری قوت ہے پارٹی اول ہے ہم سب اس کے کارکن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو عوام کی دہلیز پر لائے ورنہ اس سے پہلے تو چند شخصیات ہی فیصلہ کر لیتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا محور و مرکز میرے لوگ ہیں ان کی ہی فلاح و بہبود میری ترجیح اول ہے ۔انہوں نے نئے آنے والے افراد کو مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ وہ ایک ایسی جماعت کے ساتھ جڑ گئے ہیں جس کا منشور ہے کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے سمندر کا نام ہے جس میں تمام عوام دشمن قوتیں خس و خاشاک کی طرح بہہ جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی اور انہیں اپنے حقوق کا احساس دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ عوام کی خدمت ہے جس پر انہوں نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہون نے کہا کہ عوامی خدمت کے اس سفر کو میری اور آپ کی قائد فخر جمہوریت شہید جمہوریت محترمہ بے نطیر بھٹو شہید نے جاری رکھا اور پہاڑ جیسی مشکلات کو خندا پیشانی سے برداشت کیا ۔

انہون نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے عمل کو جاری رکھا ہے خاص طور پر لچھراٹ کی ترقی کے لیے جو میگا پراجیکٹس جاری ہیں ان کی مثال گزشتہ 66سال میں نہیں ملتی ۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ مالی مشکلات کے باوجود میں نے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو وعدہ کیا اس کو پور ا کر دیکھایا ہے ۔

انہوں نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ترقی اور خدمت کا یہ سفر الگے تیس سال تک جاری رہے گا۔ س موقع پر ایڈمنسٹریٹر گڑھی دوپٹہ راشد نقوی،اعجاز مغل، اسحاق نقوی ، راجہ شیراز ، شیخ نذیر ، چوہدری شوکت نے کہا کہ آج علاقے سے مسلم کانفرنس اور ن لیگ کا مکمل صفایا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بازل علی نقوی اب عوام کی محبتوں اور چاہتوں کے نشان بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان برادریوں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کہ اب ان کا جینا اور مرنا سید بازل علی نقوی کے ساتھ ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ سید بازل علی نقوی اب یہاں سے ناقابل شکست بن چکے ہیں ،اس موقع پر سید اسحاق شاہ ہمدانی نے کہا کہ سید بازل علی نقوی انسان دوست اور عوام دوست رہنماء ہیں ہم نے مسلم کانفرنس سے اپنا ساٹھ سال کا تعلق آج ختم کر دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ سید بازل علی نقوی نے اپنی اعلی قیاد ت کی وجہ سے ہمارے دل موہ لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری نسلیں بھی اب سید بازل علی نقوی کے ساتھ وفا بنھائیں گی ۔صادق قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ صرف سید بازل علی نقوی ہیں اور وہ ہی ہمارے قائد ہیں اور اب ان کی قیاد ت میں ہی ہم آگے بڑھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :