کوٹلی‘سی آئی اے سٹاف کی کاروائی مشکوک کار سوار سے دوران تلاشی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

منگل 27 جنوری 2015 13:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)سی آئی اے سٹاف کی کاروائی مشکوک کار سوار سے دوران تلاشی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیاتفصیلات کے مطابق سی آئی اے انسپکٹر محمد اخلاق نے دوران پڑتال منشیات و اسلحہ گرلز ہائی سکول نمبرون کے قر یب مشکوک کار سیلون نمبرLEB/821میں سوار ملزم سجاد ولد کریم ساکن سلطان پورہ سے دوران تلاشی تین سو گرام ہیر وئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف AM14/3/4کے تحت مقدمہ درل کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔