نام نہاد جمہوریت کے علمبرادار بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں‘رفاقت حسین اعوان

منگل 27 جنوری 2015 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہیکہ نام نہاد جمہوریت کے علمبرادار بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کر رکھی ہے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے بھارت کی سلامتی کونسل میں ممبر شب کی حمایت لمحہ فکریہ ہے کیو نکہ بھارت نے جمہوریت کا لبادہ اُوڑھ کر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، بھارت اُس وقت تک سلامتی کونسل کا ممبر بننے کا حق نہیں رکھتا جب تک وہ کشمیریوں کو اُنکا کا پیدائشی حق ، حق خودارادیت نہیں دیتا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :