ایکٹا ومحکمہ تعلیم کے زیر تعلیم سالانہ تعلیمی کانفرنس (کل) میرپور میں شروع ہو گی

منگل 27 جنوری 2015 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن ( ایکٹا) و محکمہ تعلیم کالجز کے زیر اہتمام سالانہ تعلیمی کانفرنس (دو روزہ ) کا انعقاد مورخہ28 تا29 جنوری 2015 کو میر پور میں کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان سے بھی مہمانان کو مدعو کیا گیا ہے ۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ہوں گے ۔

ایکٹا کی طرف سے آزاد کشمیر بھر سے پروفیسرز اور لیکچررز کو تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ تعلیمی کانفرنس کے دوران کالجز میں تعطیل ہو گی ۔ صدر ایکٹا پروفیسر چوہدری محمد ایوب نے پروفیسر سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ پروفیسرز اور لیکچررز صاحبان کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے گاؤن بھی ساتھ رکھیں ۔ کانفرنس کا ایک سیشن مورخہ28 جنوری شام 04 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن29 جنوری2015 صبح10 بجے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

تمام ممبران ایکٹا اسی کو دعوت نامہ سمجھیں ۔ مظفرآباد ڈویژن کے پروفیسرز اور لیکچررز مورخہ28 جنوری صبح08بجے مظفرآباد سے میر پور روانہ ہو نگے ۔ گاڑیاں مظفرآباد اپراڈہ سے صبح08 بجے میر پور روانہ ہو نگی اور مورخہ29 جنوری شام کو مانفرنس کے اختتام پر واپس پروفیسرز کی رہائش کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایکٹا پروفیسر چوہدری محمد ایوب نے اپنی پریس ریلیز میں کیا۔

متعلقہ عنوان :