پشاور:خواتین اساتذہ اب تعلیم دینے کیساتھ ہتھیار بھی چلائیں گی
پولیس نے خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا آغاز کر دیا
منگل 27 جنوری 2015 13:45
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پشاور میں اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے ، تعلیمی ورکشاپس کی جگہ اب خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ میں بھی ایک نیا عزم پیدا کر دیا ہے اور اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی حفاظت بھی کریں گے۔
اس سلسلے میں خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس لائن پشاور میں دی جانے والی اس تربیت میں خواتین کو ابتداء میں ہلکا اسلحہ چلانے اور اسے دوبارہ لوڈ کرنے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں فرنٹئیر کالج کی آٹھ خواتین اساتذہ نے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ خواتین اساتذہ میں ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت لینے کے لیے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہتھیار چلانا سیکھ کر وہ خود اعتمادی محسوس کر رہی ہیں۔ پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کو مسلح ہونے کی اجازت دی تھی جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا نے خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.