35 کارکنان ماورائے عدالت شہید کیے گئے، سیکڑوں کو رشوت دے کر آزاد کرایا، متحدہ رابطہ کمیٹی

منگل 27 جنوری 2015 13:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 35 کارکنان ماورائے عدالت شہید کئے جا چکے ہیں اور درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 35 کارکنان سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت شہید کیا جا چکا ہے جبکہ درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں لیکن کوئی ان کارکنان کے اہل خانہ کو کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے اور بارہا انصاف کے تقاضے کے باوجود حق پرست شہداء و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے جواں سال کارکن سید فراز عالم کو انکے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو رشوت کی رقم ادا نہ کئے جانے پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا لیکن تاحال فراز عالم کی جواں سال بیووہ اور معصوم بچے کو آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پولیس ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو اْردو بولنے کی بنا پر شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے انہیں نجی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنان پولیس و دیگر اداروں کو لاکھوں روپے رشوت ادا کر کے چھوڑے گئے ہیں لیکن آج بھی ہمارے کارکنان اور انکے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :