بدین ، ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی دفتر سے اغوا
منگل 27 جنوری 2015 13:49
بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ضلع بدین کے ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں دفتر سے اغوا‘ واقعہ کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک یونن بدین ڈویژن نے احتجاج کے طور پر ضلع بدین کے تمام علاقوں کی بجلی بند کردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدین کے ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے‘ واقعہ کی اطلاع علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی‘ واقعہ کے ردعمل کے طور پر ہائیڈرو الیکٹرک یونین بدین ڈویژن کے صدر غوثہ خان پٹھان کی ہدایت پر ضلع بدین کے تمام علاقوں کی بجلی بند کردی گئی جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اس سلسلے میں حیسکو لیبر یونین بدین کے صدر غوثہ خان نے اعلان کیا کہ مغوی ایس ڈی او حیسکو ماتلی وسیم کورائی کی بازیابی تک علاقے کو بجلی بند کرنے سمیت احتجاجی تحریک شروع کردی گئی ہے جو مغوی کی بازیابی تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع کے بعد ضلع بھر کی پولیس الرٹ کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بدین میں نئے ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی کے بعد رواہ ماہ کے دوران اغوا کی دوسری واردات ہوئی ہے جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ایک تاجر بھی قتل کردیا گیا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.