حکومت کو فور ی طور پر خسارے میں چلنے والے تمام قومی اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی، میاں محمد ادریس

منگل 27 جنوری 2015 14:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں، حکومت کو فور ی طور پر خسارے میں چلنے والے تمام قومی اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔ معیشت کی بحالی کیلئے نجکاری کی پالیسی کو واضح اور مکمل طور پر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں نافذ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں تاجروں اورصنعتکاروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیصل آباد کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ مسلم لیگ ن مرکزی رہنماچیئر مین سینڈنگ کمیٹی میاں عبدالمنان سمیت دیگرمقامی منتخب ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجودتھی ، میاں محمد ادریس نے کہا کہ قوم نے ان کی وجہ سے بہت سے مصائب جھیلے ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی نے ان کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے بھاری ٹیکس ادا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس سلسلہ میں مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا کیونکہ نہ تو ان اداروں کی کارکردگی تسلی بخش اور نہ ہی یہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی ڈھنگ کی پرواز نہیں چل رہی۔ ایک دن فلائٹ صبح دوسرے دن رات اور تیسرے دن دوپہر کو آتی ہے۔ اس طرح بنیادی ڈھانچے کے بے شمار مسائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :