پاکستان کے تجربہ کار آل راوٴنڈر اور ایک روزہ میچز میں چھکوں کے عالمی ریکارڈ بنانے والے شاہد آفریدی اور برطانوی کاوٴنٹی نارتھمپٹن شائر کے درمیان ٹی 20 کھیلنے کا معاہدہ طے پا گیا

منگل 27 جنوری 2015 14:06

پاکستان کے تجربہ کار آل راوٴنڈر اور ایک روزہ میچز میں چھکوں کے عالمی ..

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) پاکستان کے تجربہ کار آل راوٴنڈر اور ایک روزہ میچز میں چھکوں کے عالمی ریکارڈ بنانے والے شاہد آفریدی اور برطانوی کاوٴنٹی نارتھمپٹن شائر کے درمیان ٹی 20 کھیلنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ برطانوی کاوٴنٹی نارتھمپٹن کے کوچ ڈیوڈ ریپلے نے بتایا کہ شاہد آفریدی کا 6 ماہ تک کاوٴنٹی کرکٹ کا معاہدہ طے پایا ہے، شاہد آفریدی کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ گزشتہ دہائی سے ایک روزہ میچز کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ہم نے ایک موزوں وقت پر ایک موزوں کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ کاوٴنٹی جیسے مقابلوں کے لیے شاہد آفریدی سے یہ ایک اہم معاہدہ ہے جبکہ اس میں مزید اچھے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسٹار کرکٹرشاہد آفریدی اس سے قبل لیسٹر شائر، ڈربی شائر، کینٹ اور ہیمشائر کی جانب سے بھی کاوٴنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ وہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کے شاندار کریئر میں 389 ایک روزہ میچز میں 116 سے زائد اور 77 ٹی 20 میچز میں 145 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانا شامل ہیں اس کے علاوہ ایک روزہ میچز میں 342 چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔

متعلقہ عنوان :