آرمی چیف کے دورہ چین میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کی گئیں ‘شیریں مزاری

منگل 27 جنوری 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ سے متعلق شواہد قوم کے سامنے پیش کئے جائیں ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہاکہ اگر دہشتگردی کے خلاف ہم اپنی جنگ لڑ رہے ہیں تو امریکہ سے معاوضہ نہ مانگا جائے کوالیشن سپورٹ فنڈ کے نام پر امریکہ پر انحصار کی سوچ ختم کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکہ نے کوالیشن سپورٹ فنڈ پر کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے چین میں ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کی ہے سویلین حکومت قوم کو بحرانوں سے نہیں نکال سکی۔ شیریں مزاری نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی جس کی وجہ سے پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کی باتیں ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :