دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ‘ پرویز رشید

منگل 27 جنوری 2015 14:12

دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ‘ پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنیوالے صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے اپنا کام نہیں کر سکے گاصحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے جو نظریاتی جنگ بھی ہے دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں پرویز رشید نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے ۔

میڈیا لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے ساتھ آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے اپنا کام نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے میڈیا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا حکومت نے شہید صحافیوں کے خاندانوں کیلئے دس لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا زخمی صحافیوں کیلئے 3لاکھ روپے کے پیکج کا اعلان کر رکھا ہے ۔ میڈیا ہاوٴسز کی حفاظت کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے صحافیوں کے قتل کے مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں بھجوانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدام کریگی ۔

متعلقہ عنوان :