کراچی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

منگل 27 جنوری 2015 14:14

کراچی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے صبا سینما کے نزدیک واقع فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

فائر فائٹر ٹیم نے ایک گھنٹے کی طویل اور شدید جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا آتشزدگی کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع تا حال نہیں ملی۔۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں بھی آتشزدگی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :