دو بڑی جمہوری قوتیں ملکر ہی دنیا کو محفوظ بناسکتی ہیں ،باراک اوباما

منگل 27 جنوری 2015 14:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ان کے دورہ بھارت کا حصول دونوں ملکوں کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مکمل نفاذ کی طرف جانا ہے ‘ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ہی ان کا ہدف ہونا چاہیے۔ نئی دہلی میں یونیورسٹی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ بھارت اور امریکہ ہی مل کر دنیا کو زیادہ محفوظ بناسکتے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ہی ان کا ہدف ہونا چاہیے۔

امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہاکہ دنیا کی دو بڑی جمہوری قوتیں مل کر ہی دنیا کو محفوظ جگہ بناسکتی ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ہی ان کا ہدف ہونا چاہیے ۔بارک اوباما نے کہاکہ نوجوان طبقہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے پہلے سے زیادہ قریب لارہا ہے، انہوں نے کہاکہ امریکہ میں تیس لاکھ سے زیادہ بھارتی نژاد امریکی رہائش پذیر ہے جو امریکہ کو زیادہ مضبوط بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہاکہ ایک غریب رکشہ چلانے والے ، گھروں میں کام کرنے والی اور سائیکل پر لنچ پہنچانے والے کے خواب بھی ہمارے خوابوں جیسے برابر اہم ہیں اور بھارت اور امریکہ ہی وہ ملک ہیں جہاں ہر ایک کو برابر موقع ملتا ہے۔ یہی بات تو ہے کہ یہاں چائے بیچنے والا وزیراعظم بن جاتا ہے ۔بارک اوباما نے خواتین کی ترقی اور بہبود پر بھی زور د یا اور کہاکہ دنیا میں قومیں تبھی کامیاب ہوتی ہیں جب ان کی خواتین کامیاب ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :