مشرقی یوکرین میں نیٹو کا لشکر باغی افواج سے لڑ رہا ہے، ہدف روس کو قابو کرنا ہے ‘روسی صدر ولادی میر پیوٹن

منگل 27 جنوری 2015 14:28

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں 'نیٹو کا لشکر' باغی افواج سے لڑ رہا ہے، جس کا ہدف روس کو قابو کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں یونیورسٹی کے طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکثر کہتے ہیں یوکرین کی فوج، یوکرین کی فوج تاہم (مشرقی یوکرین) کے خلاف اصل میں کون لڑ رہا ہے؟ مسلح افواج کی ڈویینز ہوا کرتی ہیں یہ زیادہ تر، نام نہاد رضاکار قوم پرست بٹالینز ہیں یہ تو فوج بھی نہیں، غیر ملکی لشکر ہے۔ یہ تو ایک غیر ملکی نیٹو سپاہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کا مقصد جغرافیائی طور پر روس کو روکنا ہے، اِسی لیے وہ وہاں یہاں موجود ہیں اور یہ بات، ہرگز یوکرینی عوام کے قومی مفاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :