ھنگو کے علاقہ سمانہ میں ایک دکان کے سامنے نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ 3دکانوں کو جذوی نقصان

منگل 27 جنوری 2015 14:29

ھنگو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) ھنگو کے علاقہ سمانہ میں ایک دکان کے سامنے نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ 3دکانوں کو جذوی نقصان،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تھانہ بلیامینہ کے حدود میں واقع سمانہ کے علاقہ انجر پاٹی میں حافظ رحیم ولد گل دان شاہ قوم ربیعہ خیل کے کریانہ کے دکان کے سامنے نامعلوم افراد نے بارود ی مواد نصب کیا تھا جو کہ منگل کے روز علی الصبح دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3دکانوں کو جذوی نقصان پہنچا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :