میونسپل کمیٹی ھنگو کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمیں کا پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج

منگل 27 جنوری 2015 14:29

ھنگو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) میونسپل کمیٹی ھنگو کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمیں کا پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج ،اس حوالے سے ھنگو میونسپل کمیٹی سے ریٹائرڈ ملازمین سید شاہ گلون ،محمد گل ،ردی گل،سلیم ،کرشن لال ،محمد بہادر گل،زکریا خان ،گل سلیم کی قیادت میں درجنوں ریٹائرڈ ملازمین نے پریس کلب ھنگو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے بال بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے اسی پنشن سے گزارا چلتا ہے مگر ٹی ایم اے ھنگو کے افسران نے ابھی تک مختلف حیلے بہانوں اور ٹال مٹول سے ادائیگی سے گریز کر رہے ہیں ہم کو مذکورہ افسران اور صوبائی حکومت نے ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے اور افسران بالا نے بار بار یقین دہانی کرائی مگر اس کے باوجود ہم کو پنشن نہیں دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہم بوڑھے ہو چکے ہیں ہم دوسرا کام نہیں کر سکتے پنشن ہمارا حق ہے ہم کو دیا جائے بصورت دیگر ہم خود سوزیاں کرنے پر مجبورہوں گے کیونکہ ہم نے ملازمت کے دوران علاقے اور عوام کی خدمت کی ہے اگر ہمکو پنشن نہیں دیاگیا تو یہ سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر ذیادتی اور ناانصافی ہوگی انہوں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکرٹری بلدیات اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ ہم کو جلد از جلد پنشن کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر ہم خوسوزیوں سمیت ہر قسم کے رست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :