اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی کشتی پر حملہ، 4 افراد کو گرفتار کرلیا، کشتی تباہ کردی

منگل 27 جنوری 2015 14:30

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ماہی گیری کرنیوالے فلسطینیوں کی کشتی پر حملہ کر کے چار افراد کو حراست میں لیکر ان کی کشتی تباہ کردی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ میں ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی پانچ جنگی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی کا گھیراؤ کرکے اس پر فائرنگ کردی اور اس میں سوار چار ماہی گیروں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے کشتی پر بم برسائے جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو کر سمندر میں ڈوب گئی۔

متعلقہ عنوان :