افغانستان ، پرتشدد واقعات میں سات افغان فوجی ہلاک، متعدد طالبان زخمی

منگل 27 جنوری 2015 14:34

کابل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں سات فوجی ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پکتیا اور ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان دو مختلف جھڑپیں ہوئیں جھڑپوں میں سات افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران افغان فوج نے شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے