ترک پولیس نے سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کی غیرقانونی جاسوسی کے الزام میں 26 مشتبہ سکیورٹی اہلکار گرفتار کرلئے

منگل 27 جنوری 2015 14:37

استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ترک پولیس نے سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کی غیرقانونی جاسوسی کے الزام میں 26 سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کی غیرقانونی جاسوسی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے 26 سکیورٹی افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کریک ڈاؤن طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش بارے رپورٹیں سامنے آنے کے بعد شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :