امریکن ہیومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پرپنجاب میں قتل کے واقعات کی تحقیقات کیلئے الگ شعبہ تفتیش قائم کرنے کا اعلان

منگل 27 جنوری 2015 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکن ہیومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پرپنجاب میں قتل کے واقعات کی تحقیقات کیلئے الگ شعبہ تفتیش قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ، پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے 23انسپکٹرز کا چوہنگ کالج میں کورس شروع ہو گیا جس میں 4کا تعلق لاہور جبکہ 19کا باقی اضلاع سے ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کورس میں شرکاء کو قتل کی تفتیش کیلئے جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی ۔ جبکہ کرائم سین انوسٹی گیشن کیڈر ، فرانزک شواہد کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ ہر ڈویژن میں ایک ہیومی سائیڈ یونٹ بنے گا اور اورتربیت یافتہ انوسٹی گیٹر ز یونٹ کی سربراہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :