بریک ڈاؤن کیوجہ سے لیسکو کو سوا 2کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا

منگل 27 جنوری 2015 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) گزشتہ ہفتے ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کو سوا 2کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لیسکو کے صارفین تقریباً دس گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے ۔ ایک اندازے کے مطابق عام دنوں میں لیسکو کے صارفین اس دوران تقریباً 15لاکھ یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں جسکی قیمت اوسطاً سوا 2کروڑ روپے بنتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ہونے والے بریک ڈاؤن میں لیسکو صارفین سات گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :