وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کا پول گرنے کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

منگل 27 جنوری 2015 14:58

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بجلی کا پول گرنے کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ،واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور خاندان کی معاشی حالت بارے میں چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلامیہ کالونی میں سکینہ نامی خاتون روزگار کی تلاش کے سلسلہ میں گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں بجلی کا پول اسکے اوپر آ گرا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر ہسپتال میں چل بسی تھی ۔

میڈیا میں اس واقعے کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کی مکمل رپورٹ جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کی معاشی حالت بارے آگاہ کرنے کے علاوہ واقعہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :