پاکستان کیخلاف سازشیں کی گئیں ، چینی صدر جلد دورہ کریں گے ‘ عرفان دولتانہ

منگل 27 جنوری 2015 15:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دھرنا خان نے چین کے صدر کو پاکستان نہ آنے دیا، پاکستان کے خارجی تعلقات بھارت سمیت دوسرے ممالک کی خارجہ پالیسی سے منسلک نہیں ہیں، کسی بھی ملک کے اندرونی حالات خارجہ تعلقات کو متاثر کرتے ہیں جس طرح امریکی صدر بارک اوبامہ کا بھارت میں استقبال ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر جب پاکستان آ رہے تھے تو پاکستان کے حالات دگرگوں بنا دیئے گئے جس کے نتیجہ میں ان کا دورہ منسوخ ہو گیا۔پاکستان اس دورے کے نتیجہ میں ملنے والے ثمرات سے محروم ہو گیا۔ اب چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان کے خلاف سازشیں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو درپیش مسائل تیزی سے حل کررہی ہے اور ہر سطح پر ملک کے مفاد کے لئے کام کررہے ہیں ۔پاکستان کی ترقی کے لئے کئی منصو بے بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرکے ملک کو خوشحال بنائیں گے۔تحریک انصاف ملک کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :