موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم کی انتہا کر دی ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 27 جنوری 2015 15:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم کی انتہا کر دی ہے، جعلی مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب اور بے بس عوام سڑکوں پر رل رہے ہیں کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نااہل حکمرانوں کے پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لئے دردِ سر بن چکی ہے عوام مسلم لیگ ن سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے پوری قوم کو” لائنوں “ میں کھڑا کر دیا ہے ‘(ن) لیگ نے جتنی توجہ اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کر نے میں لگائی ہے اس سے آدھ بھی عوامی مسائل کے حل پر لگاتے تو آج ملک میں بجلی اور گیس بحران سمیت دیگر مسائل حل ہو چکے ہوتے مگر حکمرانوں کی تر جیحات عوامی مسائل کا حل نہیں کچھ اور ہے۔

متعلقہ عنوان :