ناقص حکمت عملی ، دوہفتوں میں پی آئی اے کے چار طیارے گراؤنڈ ہوگئے

منگل 27 جنوری 2015 15:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ناقص انجینئرنگ اور حکمت عملی کے باعث دوہفتوں کے دوران قومی ایئرلائن کے چار طیارے گراؤنڈ ہوگئے ہیں جن میں 3 طیارے بیرون ملک گراؤنڈ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وہیں گراؤنڈ کردیاگیا جس کی وجہ سے سیالکوٹ کیلئے آنیوالی پرواز پی کے 74625 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے اس سے قبل 17جنوری کو بوئنگ 777طیارہ میلان ایئرپورٹ، 20جنوری کو ایئربس310بیجنگ اور21جنوری کو اے ٹی آر طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :