ایران کا بین الاقوایم تجارت کیلئے امریکی ڈالر کی جگہ دوسری کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2015 15:12

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ایران نے بین الاقوامی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کی جگہ دوسری کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے اس نے متعدد ممالک سے چینی یوان، یورو وغیرہ میں تجارت کرنے کے معاہدے کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے سینٹرل بینک کے ڈپٹی ہیڈ گولامالی کامیاب نے کہا ہے کہ متعدد ممالک کیساتھ اس سلسلے میں معاہدے ہو چکے ہیں اور اب ڈالر کی جگہ متبادل کرنسیوں کا استعمال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ایران اب چینی یوان، یورو، ترکش لیرا،رشین روبل اور کورین وان میں تجارت کو ترجیح دیگااور اس سلسلے میں متعدد ملکوں سے معاہدے بھی ہوچکے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔

ایران سے قبل چین اور روس نے 2014ء میں اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈالر کی جگہ متبادل کرنسی استعمال کرنے کی بات کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :