شہر قائد میں کریکر حملہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

منگل 27 جنوری 2015 15:41

شہر قائد میں کریکر حملہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) شہر قائد کے علاقے داوٴد گوٹھ ملیر میں جوئے کے اڈے پر کریکر حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق داوٴد گوٹھ ملیر میں جائے کے ایک اڈے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

کریکر پھٹنے سے جوا کھیلتے ہوا ایک نامعلوم شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں محمد یاسین، عدنان، عبد العزیز، وقاص، محمد اشرف، عبد الغفار اور شبیر بتائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اڈے کے مالک کے بارے میں اہل علاقہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پولیس کو بھاری رشوت دیتا ہے۔ اہل محلہ نے جوئے کا اڈہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :