پی اے سی نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو اجلاس میں تاخیر پر پہنچنے پر جھاڑ پلا دی‘ وزیراعظم کو خط لکھا کہ سیکرٹریوں کو حکم دیں کہ وہ پی اے سی کو اہمیت دیں اور شرکت یقینی بنائیں

منگل 27 جنوری 2015 15:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹن نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے بروقت اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیکرٹریوں کو اجلاس میں بروقت شریک ہونے کا پابند بنائیں۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایم این اے عاشق گوپانگ کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے متعدد آڈٹ اعتراض کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی نے حکم دیا کہ کراچی میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی زمین قبضہ مافیا سے واپس لی جائے جبکہ سیکرٹری نے بتایا کہ یہ سیاسی مسئلہ ہے وزارت اس سلسلے میں بے بس ہے۔ کمیٹی نے سرکاری فلیٹس پر غیر قانونی قابضین سے لاکھوں روپے جلد وصول کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزارت نے 5 لاکھ روپے کی جلد وصول کرنے کی بھی معذرت کی۔ کمیٹی نے اسلام آباد میں سرکاری کوارٹرز سے غیر قانونی قابضین سے قبضہ جلد واگزار کر کے 8 لاکھ واجبات جلد وصول کرنے کا بھی حکم دیا۔ کمیٹی نے پشاور میں سروسز ٹربیونل کی عمارت کی تعمیر میں 19 کروڑ کے نقصان کی تحقیقات اور کرپٹ افراد سے رقم جلد وصول کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :