کراچی ، لیاری میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک

منگل 27 جنوری 2015 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیار ی پھو ل پتی لین میں رینجرز نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز اہلکار علاقے میں داخل ہوئے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔رینجرز کی جوابی فائرنگ گینگ وار کا اہم ملزم ہلاک ہوگیا۔ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت سیف اللہ سے ہوئی جس کا تعلق سہیل خوف گروپ سے ہے۔ ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :