آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی کا انعقاد

منگل 27 جنوری 2015 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف سیکرٹریٹ چوک سے فیصل چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ایپکا پنجاب کے صدر چوہدری محمد ارشاد نے کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر خاکوں کی مذمت اور مطالبات درج تھے، مظاہرین نے فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش کیا اور لیٹ کر علامتی احتجاج کرتے ہوئے عہد کیا کہ ناموس رسالت پر جان بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، مظاہرے سے صدر ایپکا پنجاب چوہدری محمد ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن توہین رسالت کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے اور توہین رسالت کرنے والوں کو ہم پیغام دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے مکروہ اور ناقابل معافی حرکت بند نہ کی اور معافی نہ مانگی تو ڈیڑھ ارب مسلمان سربہ کفن ہو کرک میدان میں اتریں گے ، حاجی محمد ارشاد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گستاخانہ جسارت کرنے والے ممالک کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرے، قانون سازی کروا کر انہیں سزائیں اورجرمانہ کیا جائے اور معافی منگوائی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو کلرک ایسوسی ایشن پوری قوم کے ساتھ مل کر الجہاد الجہاد کے نعرے کے ساتھ نکل آئے گی اورآخری گستاخ ِ رسول کو واصل جہنم تک نہیں رکے گی۔