آزاد کشمیر کے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ختم

منگل 27 جنوری 2015 15:51

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے آر پار تجارت کرنے والے آزاد کشمیر کے تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ختم دونوں کراسنگ پوائنٹ چکوٹھی اورتیتری نوٹ سے تقریباً پانچ سو تاجروں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست فارم جمع کروائے جبکہ دونوں کراسنگ پوائنٹ سے پہلے سے رجسٹرڈ تقریباً ایک ہزار سے زائد تاجروں نے نئی رجسٹریشن نہیں کروائی جس کی وجہ سے اب وہ تقریباً ایک ہزار کے لگ بھگ تاجر دو طرفہ تجارت کرنے کے اہل نہیں ہوں گے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر برگیڈیئر (ر) امتیاز وائیں نے دو طرفہ تجارت کرنے والے تاجروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ ماہ جنوری دو ہزار پندرہ میں شروع کیا تھا رجسٹریشن کے لیے تاجروں سے ریاستی ڈومیسائل،تین عدد تصاویر،شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ،زاتی دفتر،لینڈ لائن نمبر،دوسرے تاجر کی گارنٹی کے ساتھ فارم جمع کروانے کی شرائط عائد کی تھیں ٹاٹا زرائع کے مطابق دونوں کراسنگ پوائنٹ سے تقریباً پانچ سو کے قریب نئی رجسٹریشن کے لیے فارم جمع کروائے ہیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ تقریباً ایک ہزار تاجر فارم جمع نہ کروانے کی وجہ سے دو طرفہ تجارت کرنے کے اہل نہیں رہے اور انھیں فارغ کر دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ نئی رجسٹریشن کے لیے فارم جمع کروانے والے ایسے تاجر بھی نا اہل کر دیئے جائیں گے جو مطلوبہ کوائف پر پورا نہ اترتے ہوں فارموں کی جانچ پڑتال کا مرحلہ ایک دو روز میں شروع کیا جائے گا جو چند دنوں میں مکمل ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ٹاٹا برگیڈئیر (ر) امتیاز وائیں دو طرفہ تجارت کرنے والے اہل تاجروں کی فہرستیں شائع کریں گے پھر وہی تاجر ٹریڈ کرنے کے اہل ہوں گے جن کا نام ٹاٹا کی جانب سے جاری کردی حتمی لسٹ میں شائع ہو گا لسٹ میں نام نہ آنے والے تاجر کو بھی تجارت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :