فیصل آباد، بیکن ہاؤس سکول میں علاقہ غیر سے آنے والی مشکوک ٹیلی فون کال سے عملہ اورطلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 27 جنوری 2015 15:52

فیصل آباد، بیکن ہاؤس سکول میں علاقہ غیر سے آنے والی مشکوک ٹیلی فون کال ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بیکن ہاؤس سکول میں علاقہ غیر سے آنے والی مشکوک ٹیلی فون کال سے عملہ اورطلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیکن ہاؤس سکول کے سیکورٹی انچارج محمداسلم نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح نوبجے سکول کے نمبر پر افغانستان کے نمبر سے نامعلوم افراد نے کال کی اور ہنسنا شروع کردیا جس پر ہمیں سکول میں دہشت گردی کا خدشہ ہے جس پر پولیس نے مدعی کی درخواست پر الیکٹرانک ایکٹ 13/E ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :