سندھ ‘ بلوچستان ‘ پنجاب بارڈر پر انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام قائم کیا جائے ،گیان چند اسرانی
منگل 27 جنوری 2015 16:01
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے انٹیلی جنس ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے جس میں انفارمیشن شیئرنگ ‘ منشیات فروشوں کے خلاف جدید اسلحہ کا استعمال اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی نئے رجحانات کے مطابق تربیت سرفہرست ہونی چاہئیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ اہلکاروں اور انسپکٹرز کی تربیت دفاعی اداروں کے تعاون سے کی جائے گی جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں تمام معلومات دی جائیں گی تاکہ وہ منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکیں ۔(جاری ہے)
مزید برآں سندھ بلوچستان پنجاب بارڈر پر ایکسائز پولیس انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعہ چھاپہ مار کارروائیوں سے صوبہ کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی افسر و اہلکار کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی بھی ضلع میں منشیات فروشی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی تو اس علاقہ کے متعلقہ افسر سے براہ راست پوچھ گچھ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس کو سندھ بلوچستان پنجاب بارڈر پر گشت کرنے کے لئے جدید موبائل دی جائیں گی جو وائرلیس سمیت تمام تعاقب کرنے والے آلات سے مزین ہوں گی ۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈاکٹر بدر جمیل ‘ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد اختر آزاد ‘ ڈائریکٹر ایکسائز کنور عامر جمیل سمیت تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.