حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر بنوں

منگل 27 جنوری 2015 16:02

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اسسٹنٹ کمشنر بنوں طفیل خان خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،بنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے بلا خوف و خطر پلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر بنوں طفیل خان خٹک نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ N-Stop Officerڈاکٹر رحمت اللہ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے نونہالوں کے مستقل محفوظ بنانے کیلئے پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اس میں سول سوسائیٹی ، علماء کرام، صحافی حضرات، وکلاء، وغیرہ عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی مہم جاری کریں تاکہ ضلع بنوں میں بھی اس کا حاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :