طالبہ سے بدتمیزی پر یونیورسٹی میں تصادم

منگل 27 جنوری 2015 16:03

طالبہ سے بدتمیزی پر یونیورسٹی میں تصادم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں واقع ایک انجینئرنگ یونیورسٹی میں طالبہ سے بدتمیزی پر دوطلبہ تنظیموں میں تصادم ہو گیا جسکے نتیجے میں تین طلبہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ انجینئرنگ یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں طالبہ سے بدتمیزی کرنے پر ایک طلبہ تنظیم کے کارکنان نے کلاس میں موجود دوسری طلبہ تنظیم کے کارکنان پر چڑھائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران لاٹھیوں، اور زنجیروں کا استعمال کیا گیا جس کے باعث تین طلبہ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ایک طلبہ تنظیم کے کارکنان کو گرو مندر کے بس اسٹاپ اپنی نگرانی میں پہنچایا ذرائع کہنا ہے گزشتہ ماہ ایک تنظیم کے کارکن کی جانب طے طالبہ کے ساتھ بد تمیزی کی جا رہی تھی جس پر یونیورسٹی میں ماحول کشیدہ ہونا شروع ہوا اور اس دوران کارکنان کے درمیان کئی بار ہاتھا پائی بھی ہوئی جو بعد میں بڑے جھگڑے میں بدل گئی۔