وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو سے کینیڈین این جی او ورلڈ ویژن کے نیشنل ڈائریکٹر کی ملاقات

منگل 27 جنوری 2015 16:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو سے کینیڈین این جی او ورلڈ ویژن کے نیشنل ڈائریکٹر فریڈوٹی وین نے ملاقات کی اور انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کینیڈین ڈائریکٹر فریڈوٹی وین کو محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی و بہبود کے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

فریڈوٹی وین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ورلڈ ویژن کے اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اور صوبائی محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے انہیں حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ورلڈ ویژن کو مس ثوبیہ، اورنگزیب، عطا اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔