میرپورخاص میں تعلیمی ماہر ڈاکٹر محمد یوسف کے انتقال پر تعزیتی تقریب کا انعقاد

منگل 27 جنوری 2015 16:04

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) میرپورخاص میں تعلیمی ماہر ڈاکٹر محمد یوسف کے انتقال پر تعزیتی تقریب کا انعقاد، ڈاکٹر محمد یوسف میمن خاک کو کیمیا میں تبدیل کرنے والی ہستی تھے ، مقررین ۔

(جاری ہے)

میرپورخاص میں تعلیمی شعبے سے تعلق اور ایک منفرد مقام کے مالک ڈاکڑ محمد یوسف میمن کے وصال پر مجلس علم و ادب کے عنوان سے خیابان سرھندی میرپورخاص میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر پیر نثار احمد جان سرھندی ، بشیر عنوان ، خیر محمد میمن ، پروفیسر غلام مصظفی ارباب،قائم سولنگی ، پروفیسر یعقون خاور،پروفیسر نوید سروش، عبدالرحمن عمر، پروفیسر در محمد پٹھان ، محمد باسط اللہ بیگ، عظیم آدیسی اور دیگر مفکر ، ادیب ، دانشور ، شاعر سماجی شخصیتوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے ڈاکٹر محمد یوسف میمن کا اندازتعلیم مشفقانہ تھاانہوں نے تعلیم اور علم کے متعدد ادارے قائم کیے ، انہوں مزید کہا کے ڈاکٹر کی خواہش کے مطابق انکی لائبریری کو توسیع دی جائیگی ، اور لائبریری کو ایک ایسے اداری میں تبدیل کیا جائے کہ جس سے اہل علم فیض حاصل کرتے رہیں ، مقررین کا کہنا تھا کے مرحوم ڈاکٹر محمدیوسف میمن کو بچپن ہی سے کتابیں جمع کرنے کا شوق تھا ، انہوں کہا کے کتابیں اور علم مرحوم ڈاکٹر کی شخصیت کا حصہ تھے ، مقررین نے کہا کے مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف کی یوسفیہ لائبریری میں آٹھ ہزارسے زائد مختلف زبانوں اور موضوعات پر کتب رکھی ہوئے ہیں ، تقریب کے آخر میں پیر احتشام جان سرہندی نے مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف میمن کے ایصال ثواب کیلئے دعا فرمائی۔