پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما ء ڈسٹرکٹ کونسلر محمد رحیم کاکڑکا مےئر اور ڈپٹی مےئرکے انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان

منگل 27 جنوری 2015 16:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما ء ڈسٹرکٹ کونسلر محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت ، صوبائی جنرل سیکرٹری اور رائے ونڈ کے فیصلوں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنے ضمیر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے موقع پر مےئر اور ڈپٹی مےئرکے انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کرتا ہوں یہ بات انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں ایک بار پھر غلط فیصلے کئے گئے جس طرح پہلے حکومت ایسے لوگوں کے حوالے کی گئی جنہوں نے اقرباپروری اور کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف نے سابقہ غلطی کو دہراتے ہوئے غلط فیصلے کرکے قوم پرست جماعت کے ساتھ سودے بازی کرکے مےئر شپ قوم پرست جماعت کے حوالے کی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ قوم پرست جماعت کونسلروں کو دو کروڑ روپے کے ٹھیکے اور پانچھ نوکریاں دیکر سودے بازی کررہی ہے اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے گزشتہ روز مجھے فون کر کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے مجھے ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر رحیم کاکڑ کو پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے حق میں دستبردار نیں کرایا تو مجھے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس گناہ سے بچنے کیلئے کیا ہے اور بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی قیادت اور رائے ونڈ سمیت جنرل سیکرٹری کے غلط فیصلوں کو نا مانتے ہوئے مےئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں اور تمام کونسلروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہ بنے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کونسلروں کا وقت ضائع کئے بغیر ذاتی طور پر یہ اعلان کیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کی صدارت کرنے والے کنوینئر خود غائب ہوئے ہیں وہ خود بہتر طور پر جواب دے سکتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ الائنس میں موجود ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پی ٹی آئی نے ڈپٹی مےئر شپ کے عہدے پر جھگڑنا شروع کردیا جبکہ میں نے انہیں کہا کہ ہمیں اپنے الائنس کو مظبو ط بنانا ہے اسکیلئے ہم مےئر شپ قربان کرسکتے ہیں انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے نہ کوئی فائدہ اور نہ کوئی نقصان پہنچایا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری نے پارٹی کو اور مجھے نقصان پہنچایا ہے اتحاد میں موجود ساتھیوں نے پارٹی مفاد کو ترجیح دی اور الائنس میں دھڑے بندی ہوئی ہے انہوں نے عبدالخالق ہزارہ ، مولانا عبدالقادر لونی، رشید ناصر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اچھے انداز میں میراساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعت کے سربراہ کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے سامنے جومیری کردار کشی کی گئی ہے میں اسکی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :