چین کے جیانگ سو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفرید ی سے ملاقات

منگل 27 جنوری 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) چین کے جیانگ سو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفرید ی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جیانگ سو چیمبر کے چیئر مین مسٹر وینگ گوگوئی کر رہے تھے۔ شاہ فیصل آفریدی نے وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کر تے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وفد کے سات روز قیا م کے دوران انہیں پاکستان کی کاروبار ی برادری اور اسکے نمائیدہ اداروں کے ساتھ ملوایا جائے گا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھرپور انداز سے جائزہ لیا جائیگا۔

وفد کے قا ئد نے بتا یا کہ انکے وفد کے اراکین کی بنیادی دلچسپی سٹیل انڈسٹری، کنسٹرکشن، ریئل اسٹیٹ، بلڈنگ میٹریل اور ہائر ایجوکیشن کے شعبوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین صنعتی و تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق وہ کسی بھی شعبہ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجاویز کو قبول کر سکتے ہیں۔اس موقع پر شاہ فیصل آفریدی نے وفد کے قائد کو بتا یا کہ وفد کے اعزاز میں ایف پی سی سی آئی، سمیڈا، حبیب بنک ، آپٹما، ہائر روبا سپیشل اکنامک زون، یو ایم ٹی، سی ایس ڈی، پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور حبیب کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ اجلاسوں کا تعین کیا جا چکاہے۔

انہوں نے توقع کی کہ وفد کی آمد مشترکہ سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں پر منتج ہوگی۔وفدکے اعزاز میں سب سے اہم اجلاس جمعرات 29 جنوری کو ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے روز جمعہ 30 جنوری کو وفد یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ایک معاہدے پر دستخط کرے گا

متعلقہ عنوان :