سوئی گیس کے ستائے ہوئے لوگوں نے سوئی گیس آفس پر قبضہ کرلیا
منگل 27 جنوری 2015 16:31
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سوئی گیس کے ستائے ہوئے لوگوں نے سوئی گیس آفس پر قبضہ کرلیا‘ اور کئی گھنٹے تک دھرنا دیئے رکھا‘ ملازمین نے اپنے سروس کارڈ گلوں سے اتار کر جیبوں میں ڈال لئے‘ جبکہ متعدد ملازمین جلوس دیکھ کر بھاگ گئے سرکاری گاڑیوں کو جلوس کی اطلاع ملنے پر دفتر سے نکال دیا گیا‘ شہر بھر میں ٹریفک کا نظام معطل‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید‘ رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت دیگر سرکاری ملازمین بھی حکومت کیخلاف نکلنے والے جلوس میں شریک ہوئے گزشتہ روز پاکستان الیکٹرک مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف مکمل ہڑتال‘ ریلی‘ دھرنا کی کال دی تھی جس میں مرکزی انجمن تاجران ‘ بیکو لائٹ مینو فیکچرز‘ ٹریڈرز ‘ براس پارٹس‘ پتل ڈھلائی والے ‘ پرنٹنگ پریس اور ڈائی میکرز نے آر ایم سرگودھا محکمہ سوئی گیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نااہل آر ایم کو فوری طور پر تبدیل کرکے اہل آر ایم تعینات کیا جائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکائے ریلی نے کہا کہ سرگودھا شہر کیساتھ محکمہ سوئی گیس والے سوتیلی ماں کا سلوک کررہے ہیں عرصہ 4 ماہ سے مسلسل سوئی گیس کی بندش سے غریبوں کے چولہے بند ہوکر رہ گئے ہیں صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی ہوٹلوں سے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ سفید پوش لوگ اپنی عزت بچانے کیلئے سلنڈروں پر گزارہ کررہے ہیں جس پر سرگودھا کی بیکو لائٹ کیساتھ ساتھ تاجر تنظیموں نے گزشتہ روز سرگودھا کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج اور ریلی نکالی‘ احتجاجی ریلی بلاک 22 اعظم مارکیٹ سے شروع ہوکر فاطمہ جناح روڈ‘ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک‘ جنرل بس اسٹینڈ‘ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے ہوتا ہوا سوئی گیس آفس پہنچاتو آر ایم محکمہ سوئی گیس نے دفتر کو مکمل طور پر بند کرادیا اور کسی کو اندر آنے کی اجازت نہ دی شرکاء نے کئی گھنٹے تک دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا لیکن سوئی گیس کے افسران کی ہٹ دھرمی کے باعث کچھ شرکاء ریلی دفتر کی دیواریں پھلانگ کر اندر پہنچ گئے جس کے بعد دھرنا دینے والے افراد دفتر کے اندر پہنچ کر محکمہ سوئی گیس کے عملہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی جلوس کی اطلاع ملتے ہی آر ایم محکمہ سوئی گیس سرگودھا نے دفتر کے تمام سرکاری گاڑیوں کو دفتر سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جلوس کی آمد کے باعث متعدد ملازمین دفتر سے بھاگ گئے‘ تاہم آر ایم سوئی گیس نے اراکین اسمبلی اور شرکائے ریلی کو یقین دلایا کہ سرگودھا میں جاری سوئی گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آر ایم محکمہ سوئی گیس سرگودھا کے علاوہ دیگر عملہ کیخلاف نعرے بھی درج تھے ‘اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے تاہم سرگودھا شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام معطل ہوکر رہ گیا جگہ جگہ ٹریفک کے رش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کو گزارنے کیلئے کہیں بھی نظر نہ آیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.