وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور ارکان اسمبلی کی جانب سے لگائی جانیوالی کھلی کچہری اور گزشتہ روز کے ہونیوالے احتجاج کی رپورٹ وزیر اعلیٰ نے طلب کرلی

منگل 27 جنوری 2015 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور ارکان اسمبلی کی جانب سے لگائی جانیوالی کھلی کچہری اور گزشتہ روز کے ہونیوالے احتجاج کی رپورٹ وزیر اعلیٰ نے طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر واقعہ کی تفصیل طلب کی ہے کھلی کچہری اور احتجاج میں گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے تھے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے سخت غصے کا رد عمل سامنے آیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید‘ رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز حکومت کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں شرکت کررہے ہیں اور ان کی موجودگی میں حکومت وقت کیخلاف سخت نعرے بازی بھی کی جارہی ہے جس سے عوام کی نگاہ میں حکومت کا مورال نیچے آرہا ہے اس پر واقعہ کی رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ حساس اداروں نے کھلی کچہری اور گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کی رپورٹ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ہے۔