سوئی گیس کے خلاف نکلنے والے احتجاجی جلوس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید‘ صوبائی سیکرٹری بلدیات عبدالرزاق ڈھلوں‘ رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز اپنی اپنی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ہمراہ حکومت کیخلاف نکالے جانیوالے جلوس میں شریک

منگل 27 جنوری 2015 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سوئی گیس کے خلاف نکلنے والے احتجاجی جلوس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید‘ صوبائی سیکرٹری بلدیات عبدالرزاق ڈھلوں‘ رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز اپنی اپنی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ہمراہ حکومت کیخلاف نکالے جانیوالے جلوس میں شریک ہوئے‘ اراکین اسمبلی کی جانب سے شرکائے ریلی کو ہدایت کی گئی تھی کہ کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے‘ شرکائے ریلی جلوس میں ڈنڈوں کے ہمراہ شریک ہوئے تھے جس پر گاڑی سے بار بار پر امن رہنے کے اعلانات کئے جاتے رہے حکومتی اراکین نے کہا کہ جب تک گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ہم حلقہ کے عوام کیساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہونگے۔