حکومت پنجاب نے ہائی وے روٹ کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) حکومت پنجاب نے ہائی وے روٹ کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن 82 کروڑ روپے کی لاگت سے 300 سے زائد پک اپ وین اور 130 سے زائد 125 موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ‘ کیبنٹ کمیٹی نے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا ہے ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب کی جانب سے پنجاب ہائی وے پٹرول شعبہ کو مزید فعال کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی شاہراؤں پر پٹرولنگ پولیس کے گشت کو فعال کرنے کیلئے 86 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے سے 339 پک اپ وین جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار روپے سے 134 موٹر سائیکل 125 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دینگے کیبنٹ کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :