حکومت پنجاب نے سرگودھا اور خوشاب سمیت 18 اضلاع کے 900 سے زائد روڈز کی تعمیر کیلئے 6 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کردیئے

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا اور خوشاب سمیت 18 اضلاع کے 900 سے زائد روڈز کی تعمیر کیلئے 6 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کردیئے ہیں‘ 1 ارب 98 کروڑ سے زائد کی رقم کی پہلی قسط فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اراکین اسمبلی کی جانب سے دی جانیوالی سکیموں اور رکے ہوئے روڈ کی تعمیر کیلئے سرگودھا ‘ خوشاب اور باقی 16 اضلاع کی 943 روڈ سکیموں کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے 6 ارب 65 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے محکمہ ہائی وے کے ذرائع نے نمائندہ اردو پوائنٹ محمد تہور بلال اصغر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مالی سال 2014-15ءء کے بجٹ میں ان روڈز کی منظوری کے احکامات جاری کئے تھے لیکن سیلاب اور دیگر مشکلات کا باعث ان سکیموں پر عملدرآمد نہ ہوا تھا اب حکومت نے سرگودھا ‘ خوشاب اور دیگر اضلاع کیلئے 6 ارب 65 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار روپے سے 943 سکیموں کو بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2014-15ءء کی آخری سہ ماہی شروع ہوچکی ہے ان میں یہ سکیمیں مکمل ہونا مشکل لگ رہی ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے ان ترقیاتی کاموں کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب 98 کروڑ 92 لاکھ 23 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :